ساہیوال ،سانپ کے ڈسنے سے خاتون جاں بحق

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال میں سانپ کے ڈسنے کے نتیجہ میں ایک خاتون ہسپتال میں پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 63/4-Rکی رہائشی خاتون رضیہ بی بی کھیتوں میں کام سے فارغ ہوکر گھر جارہی تھی کہ ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد اس کے ورثاء دم درود کرانے کیلئے پیروں کے پاس لئے پھر تے رہے اور زہر پورے جس میں سرایت کرگیا بعدازاں ہسپتال لے جارہے تھا کہ راستہ میں دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :