کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں ایک شرپسند گرفتار

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق مکران کے علاقے میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کالعدم تنظیم کے ایک شرپسند کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد آرپی جی اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔