کوئٹہ، لہڑی گیٹ پر کچرے کے ڈھیر اور نکاسی آب نہ ہونے کی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) کوئٹہ کے وسط میں واقعہ لہڑی گیٹ پر کچرے کے ڈھیر اور نکاسی آب نہ ہونے کی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورخاص کر سکول کے اوقات میں بچوں اور بچیوں گندگی اور سڑک پر گندے پانی کی وجہ سے دشوار کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہڑی گیٹ کے سیاسی و قبائلی معتبرقاضی انور نے بتایا کہ کوئٹہ میں موجودہ حکومت کے تین اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 8 مہینے گزرنے کے باوجود شہر کی حالت نہیں بدلی اور خاص کر لہڑی گیٹ پر کچرے اور نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے بزرگ ‘ مرد ‘خواتین اور سکول جانیوالے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اﷲ کاکڑ اور ڈپٹی میئر یونس بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔