چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ترکی میں امن ریلی کے دوران بم دھماکوں کی شدید مذمت

ترکی کے وزیر اعظم اور عوام سے گہرے افسوس و ہمدردی کا اظہار

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ترکی میں امن ریلی کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،ترک وزیراعظم اورعوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ترکی میں امن ریلی کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں ترکی کے وزیر اعظم اور عوام سے اظہار افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :