ہماری ٹیم کمزور نہیں ، جیمز اینڈرسن نے مصباح الحق کا دعویٰ مسترد کر دیا
ہم کمزور نہیں تاہم تجربے کی کمی ضرور ہے ، کالم میں اعتراف
پیر 12 اکتوبر 2015 18:56
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ کے فاؤسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ یو اے ای میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کیلئے آنیوالی انگلش ٹیم 2012 ء کی اس ٹیم سے کمزور ہے جس کیخلاف پاکستان نے کلین سویپ کیا تھا ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک کالم میں جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ہم کمزور نہیں تاہم تجربے کی کمی ضرور ہے ہمارے پاس معیاری اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور ہماری سب سے بڑی خوش قستمی یہ ہے کہ اس ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو پہلے بھی اس ماحول میں کھیل چکے ہیں ۔
اس طرح ان سے بہتر کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لنکا شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے تجربہ حاصل کیا ہے جو میرے لئے ایک منفرد تجربہ تھا ۔ واضح رہے کہ سٹیفن فن کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ ٹیم کی ساری جیمز اینڈرسن سے وابستہ ہو گئی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.