کراچی کی سیکیورٹی کیلئے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل ،عاشورہ محرم کے دوران 239 پوائنٹس پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے،محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں 17 ہزار 558 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے
پیر 12 اکتوبر 2015 19:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) کراچی کی سیکیورٹی کیلئے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ،عاشورہ محرم کے دوران 239 پوائنٹس پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے،محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں 17 ہزار 558 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے،جلوس و محافل میں داخل ہونے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی میں ماہ محرم الحرام کے موقع پردہشت گردی کے حملے و سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں 17 ہزار 558 پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے،سیکیورٹی پلان میں61 امام بارگاہیں ،158 جلوس ،601 مجالس اور 22 مساجدکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 238 امام بارگاہیں،398 جلوس، 2028 مجالس اور453 مساجد کوبھی انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
واعظ کی 3 محافل کو انتہائی حساس اور 70محافل کوحساس بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر بھر میں عاشورہِ محرم کے دوران 660 جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے مغربی رینج میں 1553 مجالس اور 266 جلوس،شرقی رینج میں 3102 مجالس اور540 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ جنوبی رینج میں 796 مجالس برپا کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ماہ محرم الحرام میں یوم عاشورہ کے دوران 239 پوائنٹس پر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے جس کیلئے سیکیورٹی انتہائی سخت ہوگی اور جلوس کی کڑی نگرانی جائے گی جبکہ جلوس و محافل میں داخل ہونے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.