رشید گوڈیل حملہ کیس کے ملزمان پکڑلئے گئے ہیں۔ سانحہ صفورا کے بعد یہ پولیس کی دوسری بڑی کامیابی ہے، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی
محرم الحرام کے جلوسوں میں سندھ پولیس کے 34 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ آرمی چیف کی جانب سے 500 بلٹ پروف جیکٹ پولیس کو فراہم کردی گئی لیاری گینگ وار کے 186 کارندے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے، سندھ کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ
منگل 13 اکتوبر 2015 23:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل حملہ کیس کے ملزمان پکڑلئے گئے ہیں۔ سانحہ صفورا کے بعد یہ پولیس کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ وہ پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ لیاری گینگ وار کے 186 کارندے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے سندھ پولیس نے 8 ڈرون سرویلنس کیمرے خریدے ہیں۔(جاری ہے)
ڈرون کیمرے محرم کے جلوسوں اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں استعمال کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں سندھ پولیس کے 34 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ آرمی چیف کی جانب سے 500 بلٹ پروف جیکٹ پولیس کو فراہم کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ گندم مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.