پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ تعلیم کا کامیاب ترین ماڈل ہے‘ قمرالاسلام راجہ

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ تعلیم کا ایک کامیاب ترین ماڈل ہے جس کے ذریعے 17 لاکھ سے زائدضرورت مند بچوں کو تعلیم کا حق ملاہے۔ اس طرح 'پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب' کے مقا صد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ 2018 تک2.8 ملین مستحق بچوں کو پارٹنر سکولوں میں مفت و معیاری تعلیم کی سہولت مہیاکر دی جا ئے ، اس مقصد کے لئے بے وسیلہ بچوں کی تعلیم کے منصوبوں کو ہر سال وسعت دی جارہی ہے۔

یہ بات چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے اپنے دفتر میں ورلڈ بینک کی سینئر ایجوکیشن سپیشلسٹ شہرزاد لطیف کی زیر صدارت تین رکنی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگرام ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قمرالاسلام نے بتایا کہ' نیو سکول پروگرام' کے ذریعے مختلف سماجی و معاشی وجوہات کی بناء پر سکولوں کی کمی کا شکار علاقوں میں نئے پارٹنر سکولوں کے قیام میں نمایاں مدد ملی ہے۔

اسی طرح 'ایجوکیشن وؤچر سکیم' کے ذریعے غربت کاشکار گھرانوں کے بچوں کو مفت تعلیم کا حق ملاہے۔ ان بچوں کواپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کے لئے وؤچرز ایشو کئے گئے ہیں۔ان طالب علموں کی تعلیمی کارکردگی کا ہر سال باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مالیاتی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لئے آڈٹ کا کڑا نظام ہے۔

اس طرح شفافیت کے انٹر نیشنل سٹینڈرڈ زقائم رکھنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی سال مزید نجی سکولوں سے تعلیمی اشتراک کیا جائے گاتاکہ بے وسیلہ بچوں کو تعلیم کے ذریعے بحال کیا جا سکے۔انہوں نے وفد سے کہا کہ ورلڈ بینک پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسیکنڈری سکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹری کے قیام اور دیگر انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد کرے۔

ہمارا مشن طالب علموں کو کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے فیوچر لیڈرز کے طور پر تیا ر کرنا ہے تا کہ یہ طالب علم قوم کی باگ دوڑ بخوبی سنبھال سکیں۔ اس موقع پرپروگرام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے تعلیمی منصوبوں میں توسیع سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ورلڈ بینک کی شہرزاد لطیف نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو کامیابی کی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کی کامیابیوں کا تذکرہ ہر جگہ کیا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :