علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سوشل سائنسز کی 2 روزہ قومی کانفرنس بلانے کا اصولی فیصلہ

بدھ 14 اکتوبر 2015 18:49

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر سے نامور سماجی سائنسدانوں کے ایک بڑے اجتماع کے طرز عمل پر سوشل سائنسز کی 2 روزہ قومی کانفرنس بلانے کا اصولی فیصلہ کیاہے جس کا بنیادی مقصد سوشل سائنسز کے نئے طول و عرض، چیلنجز اور نقطہ نظر کو سمجھنا اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری تیاریاں زور و شورسے جاری ہیں۔ پاکستان کے مختلف حصوں سے سماجی سائنسدانوں کی ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب 4 نومبر کو صبح 10 بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :