ایشین فٹبال سربراہ شیخ سلمان یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کی صدارت دوڑ میں شامل
میشیل پلاٹینی کو فیفا کا نیا صدر بننے کیلئے یور پ فٹبال گورننگ باڈی کی حمایت حاصل ہے ، ارکان واضح طور پر دھڑوں میں تقسیم ہوگئے
جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:20
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کے سربراہ میشیل پلاٹینی کو فیفا کا نیا صدر منتخب کرنے کے لیے یورپ کی فٹبال کی گورننگ باڈی نے حمایت کی ہے لیکن اسی دوران ان کا ایک نیا مدِمقابل سامنے آ گیا ہے۔ایشین فٹ بال کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الاخلیفہ جلد ہی مقابلے میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
پلاٹینی پر الزام ہے کہ انھوں نے ورلڈ فٹ بال گورننگ باڈی کے سابق صدر سیپ بلیٹر سے ساڑھے 13 لاکھ یورو لیے تھے۔79 سالہ پلاٹینی کو اس ادائیگی کے حوالے سے2011 سے مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے۔ لیکن دونوں کسی بھی قسم کی غلط سرگرمی میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔یوئیفا کے ارکان نے سوئٹزرلینڈ میں اس مسئلے پر بات چیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔(جاری ہے)
یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پلاٹینی کو ’اپنے بارے میں وضاحت دینے کا‘ موقع دیا جانا چاہیے۔
یوئیفا نے تفتیش کاروں کو بھی ’کام جلدی نمٹانے‘ کی ہدایت کی ہے اور طے پایا ہے کہ کیس کا فیصلہ رواں سال نومبر کے وسط تک کر دیا جائے۔یوئیفا کی ملاقات کے بعد آسٹرین ساکر فیڈریشن کے صدر لیو ونڈٹنر نے بتایا کہ تمام 54 رکن ممالک اپنے صدر کی ’مکمل حمایت‘ کرتے ہیں۔کچھ ہی دیر بعد بیان کی نقل نے بھی اس بات کی تصدیق کی: ’ہم میشیل پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں۔ اْن کا حق ہے کہ طریقہ کار مطابق مقدمے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور اْنھیں اس معاملے سے اپنے نام وابستہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دینے کا موقع ملنا چاہیے۔‘ ہم میشیل پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں۔ اْن کا حق ہے کہ طریقہ کار کے مطابق مقدمے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور اْنھیں اس معاملے سے اپنے نام وابستہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دینے کا موقع ملنا چاہیے تاہم یوئیفا کے ذرائع نے بتایا کہ ارکان واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ایک وہ جو پلاٹینی کی حمایت کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو ایک متبادل منصوبے پر غور کرنا چاہتے ہیں۔مائیکل فان پراگ ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں۔ انھیں چند رکن ایسوسی ایشنوں کی جانب سے پلاٹینی کا متبادل اْمیدوار سمجھا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا یا نہیں؟
-
یوسی چیئرمین وجیہ الحسن کا شاہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.