پشاور،20ویں نیشنل جونیئر ایج گروپ سویمنگ چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی سندھ کے کھلاڑی چھائے رہے

مجموعی طور پر چھ نئے نیشنل ریکارڈ کے ساتھ نو طلائی ، دس چاندی کے تمغے اپنے نام کرلئے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) 20ویں نیشنل جونیئر ایج گروپ سویمنگ چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی سندھ کے کھلاڑی چھائے رہے جنہوں نے مجموعی طور پر چھ نئے نیشنل ریکارڈ کے ساتھ نو طلائی ، دس چاندی کے تمغے اپنے نام کرلئے ، پنجاب نے ایک گولڈ سات براؤنز میڈلز جبکہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد نے ایک ایک کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔

اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق اور چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن سروسز عظمت حنیف اورکزئی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز پہنائے ، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی اصغر علی مروت ، مس مہرین ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت الله اورکزئی ، صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس عادل خان سوئمنگ پول پر جاری نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی سندھ کھلاڑی چھائے رہے جنہوں نے چھ نئے نیشنل ریکارڈز کے ساتھ دس میں سے نو طلائی اور دس سلور میڈلز اپنے نام کئے ۔ پنجاب کی ٹیم نے ایک گولڈ اور سات براؤنز میڈلز جبکہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیم ایک ایک کانسی کاتمغہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔

انڈر16 چارسو میٹر فری سٹائل میں سندھ کے محمد دانش نے سعد امین کا ریکارڈ توڑکر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ عامر موتی والا نے سلور اور پنجاب کے محمد رضوان نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔ انڈر14 دوسو میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے محمد بابر نے سندھ ہی کے عامر موتی والا کا ریکارڈ توڑتے ہوئے طلائی کا تمغہ حاصل کیا ۔ منیب شفیق نے سلور اور خیبرپختونخوا کے معاذ اختر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

انڈر12 سو میٹر بٹر فلائی میں سندھ کے کامل سہیل نے سندھ کے منیب شفیق کا ریکارڈ توڑ کر گولڈ میڈل ذیشان عباس نے سلور اور اسلام آباد کے وہاج خالد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ اسی طرح انڈر16 سومیٹر بریسٹ سٹروک میں پنجاب کے حمزا خالد نے طلائی تمغہ ، سندھ کے حسن منور نے سلور اور پنجاب کے افتخار محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ انڈر14 سومیٹر بریسٹ سٹروک میں سندھ کے ابراہیم لاری نے گولڈ سندھ کے منیب شفیق نے سلور اور پنجاب کے رابیل نے براؤنز میڈل جیتا ۔

انڈر12 پچاس میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے حمزا خالد نے نیا ریکارڈقائم کرتے ہوئے گولڈ، عابد نے سلور اور پنجاب کے مصطفیٰ نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔ انڈر16 پچاس میٹر بٹر فلائی میں سندھ کے کاوس ، محمد دانش اور پنجاب کے حمزا عطاء الله نے گولڈ سلور اور براؤنز اپنے نام کیا ۔ انڈر14 پچاس میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے منیب شفیق نے سونے ، محمد بابر نے چاندی اور پنجاب کے رابیل نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

انڈر12 پچاس میٹر بٹر فلائی کیٹگری میں سندھ کے ذیشان نے پنجاب کے قاسم علی کا نیشنل ریکارڈ توڑتے ہوئے گولڈ میڈل کامل نے سلور میڈل اور پنجاب کے مصطفیٰ نے براؤنز میڈل جیتا۔ جبکہ انڈر16 پچاس میٹر بیک سٹروک میں سندھ کاوس اور عامر موتی والا نے سونے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں میڈلز پہنا ئے

متعلقہ عنوان :