حلقہ این اے 122 سے ووٹرز کے ٹرانسفر کے ہزار وں ثبوت مل گئے ہیں ، ثبوت چیف الیکشن کمشنر او ر اے پی سی میں پیش کرینگے‘ ہمیں قومی اداروں پر مکمل یقین ہے ، انصاف نہ ملا تو ہر فورم پر جائیں گے
تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 20 اکتوبر 2015 23:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے ووٹرز کے ٹرانسفر کے سینکڑوں نہیں ہزار وں ثبوت مل گئے ہیں جن کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان او ر آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کیاجائیگا‘ ہمیں قومی اداروں پر مکمل یقین ہے ‘ اگر انصاف نہ ملا تو ہر فورم پر جائیں گے۔
منگل کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہاکہ ہم نے 2013 اور 2015ء کی ووٹر لسٹوں کی مکمل چھان بین کی ہے جس کے بعد ہمیں پتہ چلا ہے کہ این اے 122 کے حلقے سے ووٹرز سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسفر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ان تمام ثبوتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کرے گی جبکہ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات کر کے ووٹرز ٹرانسفر کے ثبوت پیش کرو ں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.