بلدیاتی انتخابات: عمران خان کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ
فہد شبیر اتوار 25 اکتوبر 2015 17:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر۔2015ء) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری، عمران خان نے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا، 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام جبکہ 29 اکتوبر کو لاہور میں پارٹی کے انتخابی امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لئے انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اتریں گے، اس ضمن میں عمران خان اٹھائیس اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ انتیس اکتوبر کو وہ لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور میں تحریک انصاف نے دو سو چوہتر یونین کونسلوں میں سے دو سو چھیاسٹھ حلقوں میں امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
بعض حلقوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمزور انتخابی مہم کے باعث عمران خان خود میدان میں اتر رہے ہیں، عمران خان پارٹی کارکنوں رہنماؤں اور عہدیداروں کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.