پی آئی اے کازلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار ٗ متاثرین کیلئے امدادی سامان بغیر معاوضہ کے اٹھانے کا اعلان

منگل 27 اکتوبر 2015 21:11

پی آئی اے کازلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار ٗ متاثرین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے)نے زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے امدادی سامان بغیر معاوضہ کے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔منگل کو جاری بیان میں پی آئی اے نے26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں قیمتی جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق پی آئی اے متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔پی آئی اے اپنی اندرون اور بیرونی ملک پروازوں کے ذریعے متاثرین کیلئے امدادی سامان بغیر معاوضے کے اٹھائے گی ۔اس سلسلہ میں پی آئی اے کے صدر دفتر میں چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال اور پی آئی اے کی امدادی سامان جمع کرانے اور اٹھانے کیلئے مراکز کے قیام کا جائزہ لیا گیا ۔پی آئی اے نے کراچی اور اسلام آباد ،لاہور اور پشاور میں متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں سہولت پہنچانے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سنٹرز کو پہلے ہی متحرک کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :