کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹرک اور مزدا میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس ضابطے کی کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :