کراچی کے اورنگی ٹاؤن تھانے پر مسلح افراد کا کریکر بموں سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے اورنگی ٹاؤن تھانے پر مسلح افراد کا کریکر بموں سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن تھانے پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان 2 کریکر پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس کا کہنا ہے ہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کریکر حملوں کے باعث کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :