کراچی ،ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں امین فہیم کی 50ہزار روپے کے مچلکے پر عبوری ضمانت منظور

جمعہ 30 اکتوبر 2015 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی 50ہزار روپے کے مچلکے کے عوض 19نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے،جمعرات کو سماعت کے موقع پر مخدوم امین فہیم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مخدوم امین فہیم بیمار ہیں اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور اسپتال سے انہیں منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا ہے کہ مخدوم امین فہیم کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیا جائے، عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے مخدوم امین فہیم کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے 11مقدمات میں 50ہزار روپے کے مچلکے پر 19نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :