پاکستان کا افغان عوام کیلئے ا نسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی اشیاء لے کر سی 130 جہازکابل پہنچ گیا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 23:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لئے ا نسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی اشیاء لے کر سی 130 جہاز جمعہ کو کابل پہنچ گیا ۔ ان امدادی اشیاء میں زیادہ ترگندم اور آٹا شامل ہے جو کہ افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئر مین اور نائب وزیر محمد اسلم سیاس نے وصول کیں ۔

(جاری ہے)

کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اشیاء کابل ائیر پورٹ پر موجود افغانستان میں پاکستان کے سفیر ابرار حسین نے افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئر مین کے حوالے کیں ۔

یہ اشیاء وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر افغان عوام کے لئے بھیجی گئی ہیں اس کے علاوہ پاکستان افغان بھائیوں کے لئے جلد ہی ایک لاکھ ٹن گندم بھیجے گا۔ دریں اثناء افغان حکام نے پاکستان کی امداد کو سراہا ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اشیاء بھیجنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :