بھارت میں انتہاپسندو ں کا راج، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر بھی شدید دباؤ میں ہیں

اتوار 1 نومبر 2015 13:56

بھارت میں انتہاپسندو ں کا راج، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں شامل پاکستانی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1نومبر۔2015ء) بھارت میں انتہا پسند شیو سینا کی طرف سے شدت پسند نظریات کے فروغ اور اہم شخصیات کو دھمکیاں دی جانے کے بعد بھارت کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی عمران طاہر بھی شدید دباؤ میں ہیں اور انتظامیہ نے انہیں کمروں میں بند رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور انہیں بھارت کے بعض تاریخی مقامات پر جانے سے بھی روک دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربرا شہر یار خان کی موجودگی میں بھارتی کرکٹ بورڈ پر انتہا پسندوں کے حملے کے بعد مہمان ٹیم بھی دباؤ میں آگئی ہے او ر خاص طورپر عمران طاہر کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ٹیم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران طاہر سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوٹل کے کمروں میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران طاہر اپنی اہلیہ سمیعہ دلدار اور اٹھارہ ماہ کے بیٹے جبران کے ہمراہ ممبئی میں مختلف مقامات پر جانا چاہتے تھے اور وہ حاجی علی کی درگاہ پر بھی حاضری کے خواہشمند تھے لیکن انہیں ایسا کر نے سے روک دیا گیا ہے ۔عمران طاہر اور ان کے اہل خانہ کے لئے قریبی ہوٹل سے کھانا منگوایا جاتا ہے اور ٹیم کے میڈیا منیجر نے تصدیق کی ہے کہ عمران طاہر کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :