پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ڈکیت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 22:34

پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ڈکیت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلے کے دوران ایک ڈکیت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 20 اضلاع کے نتائج مرتب کیے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں ایک ڈکیٹ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کونسلر کا لیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نوید طاہر نامی کونسلر 2 ماہ قبل ایکسائز ٹیم سے 16 لاکھ روپے چھِن کر فرار ہو گیا تھا۔ نوید نے لاہور کی یونین کونسل 124 کے وارڈ نمبر 6 میں 328 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ نوید والٹن روڈ پر متعدد موبائل کی دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ ملزم کو دوران انتخابات پولیس کی جانب سے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔