کراچی :شیشہ سینٹروں کے خلاف کریک ڈاوٴن،15کیفے سیل ، 40افرادزیرحراست
ہفتہ 7 نومبر 2015 16:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) کراچی کے ساوتھ زون میں شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیاہے۔15 شیشہ سینٹرز سے 40 افراد کو حراست میں لے کر 100 سے زائد شیشے تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں شیشہ سینٹرز کے خلاف پولیس اور انتظامیہ حرکت میںآ گئی ہے۔
(جاری ہے)
بوٹ بیسن ، درخشاں اور ڈیفنس پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر ساوتھ کے ہمراہ 15 شیشہ سینٹرز پر چھاپے مارے اور 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر کی جانے والی اس کارروائی میں 100سے زائد شیشے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔شیشہ سینٹرز مالکان کو انتظامیہ کی جانب سے پابند کیا گیا کہ اگر آئندہ ان مقامات پر شیشہ فروخت کیا گیا تو ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیشہ کی فروخت میں ملوث ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات کے بعد کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.