میانمارمیں 25 سال بعد پہلے آزادانہ انتخابات کا انعقاد ،پارلیمنٹ کی 664 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوئی ، 90 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 6,000 سے زائد امید واروں نے انتخابات میں حصہ لیا، 25 فیصد نشستیں فوج کے نمائندوں کیلئے مختص، آنگ سان سوچی کی کامیابی کا امکان
اتوار 8 نومبر 2015 18:31
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) میانمار میں 25 سال بعد پہلے آزادانہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 664 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے ، 90 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 6,000 سے زائد امید واروں نے انتخابات میں حصہ لیا،انتخابات کیلئے پارلیمان کی 25 فیصد نشستیں فوج کے نمائندوں کے لیے مختص تھیں،انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے،ادھر میانمار کے موجودہ صدر تھین سین نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابقمیانمار میں 25 سال بعد پہلے آزادانہ انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔۔ایک اندازے کے مطابق میانمار میں 3 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔میانمار کی پارلیمنٹ 664 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں 90 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 6,000 سے زائد امید وار حصہ لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
ان انتخابات کے لیے پارلیمان کی 25 فیصد نشستیں فوج کے نمائندوں کے لیے مختص ہوں گی۔
میانمار میں کئی دہائیوں تک فوجی حکومت رہی اور اس سے قبل تمام انتخابات فوج ہی کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔میانمار میں 2011 سے حکومت کرنے والی جماعت یونین سولیڈیریٹی ڈیویلپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) جسے فوج کی حمایت حاصل ہے ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔اگرچہ میانمار کے آئین کے تحت آنگ سان سوچی ملک کی صدر نہیں بن سکتیں۔ادھر میانمار کے موجودہ صدر تھین سین نے کہا ہے کہ حکام انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.