مودی ایک انتہا پسند دہشت گرد ہیں‘ رحمان ملک
ہندو ظالمان نے جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار بھارت میں گرم کیا ہے اس کو بھارتی عوام نے مسترد کرتے ہوئے انتخابات میں شکست دیدی
پیر 9 نومبر 2015 20:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک انتہا پسند دہشت گرد ہیں‘ ہندو ظالمان نے جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار بھارت میں گرم کیا ہے اس کو بھارتی عوام نے مسترد کرتے ہوئے ریاستی انتخابات میں شکست دیدی‘ نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعت کے طورپر مینڈیٹ کو تسلیم کر کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے مشاورت کیا کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو ہوا دی ہے۔(جاری ہے)
نریندر مودی آر ایس ایس کے پاور کو استعمال کر رہا ہے یہ خود دہشت گرد ہے پاکستان میں طالبان‘ ظالمان کے بعد یہ ہندو ظالمان ہے جن کو بروقت بھارت کو کنٹرول کرنا ہو گا ورنہ پاکستان کی طرح ان ہندو ظالماوں سے بھارت میں بھی بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اللہ نے عزت دی ہے جو کہ کوئی بھی نہیں چھین سکتا ہے ان کی کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور اسمبلی میں اکیلے اپوزیشن بننے کی کوشش کرتی ہے تو پھر پی پی پی ان کے فیصلوں کی تائید نہیں کر سکتے ہیں۔ حکومت کے اچھے اور برے اقدامات پر پی پی پی وقت اور موقع کے لحاظ سے عوام کے کے وسیع تر مفادات پر ہی احتجاج کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپوزیشن جماعت پی پی پی کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ساتھ مشاورت کیا کریںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.