بھارت نے پاکستان کے خلاف امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدنے کی درخواست دے دی
سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 16:07
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان کے خلاف خود کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت نے امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت امریکہ سے مسلح ایونجر ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بننے کے لیے خاصا کوشاں ہے. ان ڈرونز کے ذریعے بھارت پاکستان کے کسی بھی کونے پر حملہ کرنے کے قابل ہو جائے گا.
بغیر پائلٹ کے یہ ائیر کرافٹ جنرل اٹامکس ایراناٹیکل سسٹمز کی جانب سے بنائے گئے ہیں جو کہ انتہائی تیز ہیں.(جاری ہے)
بغیر پائلٹ یہ طیارے خریدنے کے بعد بھارت نئی دہلی سے ہی پاکستان کے شہریوں کو نشانہ بنا سکے گا. اگر امریکہ کی جانب سے بھارت کی یہ درخواست منظور کر لی گئی تو بھارت اور امریکہ کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو جائے گا واضح رہے کہ 2014 میں بھی بھارت امریکہ سے ہتھیارخریدنے والا دوسرا بڑا ملک قرار دیا جا چکا ہے.
یاد رہے کہ پاکستان نے چند ماہ قبل مقامی طور پر بنائے گئے ڈرون براق کا تجربہ کرکے بھارت کی نیندیں اُڑا دی تھیں. بھارت نے لاکھ کوششوں کے بعد کامیابی سے یہ ٹیکنالوجی حاصل نہ کر سکنے کے بعد امریکہ کے سامنے جھولی پھیلا دی ہے کہ وہ اسے ڈرون فراہم کرے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.