الیکشن کمیشن نے دارلحکومت اسلام آباد میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
منگل 10 نومبر 2015 17:41
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت عوامی عہدہ رکھنے والی شخضیات یونین کونسلوں کا دورہ نہیں کر سکیں گی۔ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے کہ یونین کونسلوں اور آئی سی ٹی میں وارڈز کے انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاق کی تمام انتظامی اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی خاص امیدوار یا سیاسی جماعت کے حق میں اثر و رسوخ استعمال ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
اگر کوئی اپنی سرکاری حیثیت میں انتخابی نتائج پر کسی طور اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے سیکشن 60 کے تحت کارروائی ہوگی۔
ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجراء کے بعد سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے پر پابندی ہوگی۔ انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، وزیراعظم کے مشیران اور عوامی عہدے کی حامل دیگر شخصیات کسی ادارہ کو کوئی عطیہ دینے، اپنی پسند کے امیدوار کی انتخابی مہم کے لئے ترقیاتی منصوبہ کے اعلان، افتتاح یا کوئی وعدہ نہیں کر سکیں گے جو کسی طرح انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتا ہو۔ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی عوامی عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.