مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارتی پیکج دھوکا اور فراڈ ہے ‘انتہا پسندی کی لہر سے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ‘بھارت انتہا پسندی ،ریاستی دہشت گردی اور عدم برداشت کی بدترین مثال بن چکا ہے،مقبوضہ کشمیر کیلئے نریندر مودی پیکج فراڈ ہے
وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کابیان
منگل 10 نومبر 2015 18:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارتی وزیر اعظم کے پیکج کو دھوکا اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں اور عوام سے اتنا ہی لگاؤ ہوتا تو وہ اُن کو گزشتہ سا ل کے تباہ کن سیلاب میں بے یارومدد گار نہ چھوڑ دیتے۔
اُنہوں نے کہا کہ نہ صرف بھارت نے کشمیریوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں میں بے یارومددگارچھوڑا بلکہ بعد میں کی جانی والی نام نہاد مالی امداد میں بھی مقبوضہ کشمیر کے ساتھ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک برتاگیا۔جس سے کشمیر اور مسلما نوں سے متعلق بھارت کے دوہرے معیار اورنفرت کی کھلی عکاسی ہوتی ہے۔(جاری ہے)
منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مودی کی انتہا پسندپالیسیاں دُنیا پر عیاں ہو رہی ہیں جس سے بھارت کا اصل فاشسٹ چہرہ بے بقاب ہو گیا ہے ۔
عدم برداشت اور انتہا پسندی کی جو لہر بھارت میں نریندر مودی کی سرپرستی میں چل رہی ہے اُس سے بھارت کے انتہا پسندانہ اور غاصبانہ رویے سے متعلق پاکستانی موقف کو تقویت ملتی ہے۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ دُنیایہ جان چکی ہے کہ دوسروں پر دہشت گردی کا راگ الاپنے والا ملک بھارت دراصل خود انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال بن چکا ہے جس طرح نریندرمودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کیا گیا اور ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا وہ بھارت کی بزدلی اورپسپائی کو ظاہر کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرم پالیسی کی وجہ سے پورے خطے کی سلامتی کو داؤ پر ڈال رہا ہے ۔آئے دن پاکستان کو سبق سکھانے اور لائن آف کنڑول پر نہتے شہریوں پر فائرنگ کرنے سے وہ پاکستان کو کسی صورت میں ڈرادھمکا نہیں سکتا۔اُ نہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے منفی کردار کو دُنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کر رہا ہے اور حال ہی میں پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے سے متعلق بھارت کے کردار کے ثبوت اقوام متحدہ میں بھی پیش کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت یہ جان لے کہ کشمیری عوام کسی بھی صورت میں بھارت کے بہلاؤ پھیلاؤ میں نہیں آنے والے ہیں۔ نام نہاد پیکج کے بارے میں ابھی سے متضاد اطلاعات آرہی ہیں کہ مودی نے پہلے سے اعلان شدہ منصوبے بھی حالیہ پیکج میں شامل کر دیے ہیں اس قسم کے دھوکے اور فراڈ سے کشمیریوں کے خون کی سودے بازی ممکن نہیں اور کشمیری عوام استصواب رائے کا اپنا پیدائشی حق بھارت سے چھین کر رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.