بیلا روس کے وزیر اعظم کی ایوان صدرآمد، ممنون حسین نے مرکزی دروازے پر استقبال کیا
دونوں ممالک کے وفود مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات ، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
منگل 10 نومبر 2015 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف ایوان صدر پہنچ گئے۔ صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا۔ منگل کو بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف ایوان صدر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا ۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ‘ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے ر دیگر وزراء کے ساتھ استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف کو پھول پیش کئے۔ بعدازاں پاکستان اور بیلاروس کے وفود کے درمیان باضابطہ بات چیت ہوئی جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔(جاری ہے)
پاکستان کے وفد کی قیادت صدر مملکت ممنون حسین اور بیلا روس کے وفد کی قیادت وزیر اعظم آندرے کوبیاکوف نے کی ۔
پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر برائے صنعت غلام مرتضیٰ خان جتوئی ، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل تھے۔بیلا روس کے وفد میں وزیربرائے صنعت، وزیر برائے تعمیرات،وزیربرائے زراعت و خوراک ، وزیر برائے تعلیم ، ڈپٹی وزیر خارجہ اور بیلا روس کے سفیر برائے پاکستان شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.