عمران خان رات کو سونے سے پہلے 10مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں تو لو گ ان کو چھوڑ کر نہیں جائینگے ، اکر م درانی کا کالے جادو سے چھٹکارے کا مشورہ
منگل 10 نومبر 2015 22:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکر م خان درانی نے عمران خان کو کالے جادو سے چھٹکارا حاصل کر نے کا وظیفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ روزانہ سونے سے پہلے 10دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ لیا کریں ،پھرلو گ آپکو چھوڑ کر نہیں جایا کر یں گے، اراکین پارلیمنٹ کو سٹرکوں کی بجائے ایوان میں آکر اپنی بات کر نی چاہیے،سڑکوں کا شوق ہے تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں،ایک دن میں نظام بدلنے کی باتیں کر نا پاگل پن ہے،سیاست برداشت اور تحمل کا نام ہے،گالی گلوچ کی سیاست تقسیم پیدا کر تی ہے۔
وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں آنا چاہیے اور جن باتوں سے انکو اختلاف ہے وہ ایوان کے فلور پر کریں،۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نمائش کیلئے سڑکوں پر جاتے ہیں اگر انکو سڑکوں پر جانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں ،تحریک انصاف کی وجہ سے سے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی لیٹ ہوئی،انکو چاہیے تھا کہ دھرنوں کی بجائے کمیٹی میں اتے اور الیکشن میں دھاندلی کوروکنے کیلئے اصلاحات پر کام کرتے۔
انہون نے کہا کہ ایک دن میں نظام بدلنے کی باتیں کر نا پاگل پن ہے،یہ ایسے ہی ہے جیسے ریت سے مکان بنانا، اکر م خان درانی نے کہا کہ سیاست برداشت اور تحمل کا نام ہے،گالی گلوچ کی سیاست تقسیم پیدا کر تی ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو طلاق اور پارٹی رہنماؤں کی وجہ کالا جادو کے حوالے سے سوال کے جواب میں اکرم درانی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو وظیفہ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب رات کو سوتے وقت 10دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر سویا کریں جس سے آپ پر کالا جادو ختم ہو جائے گا اور لوگ آپکو چھو ڑ کر نہیں جایا کر یں گئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.