برطانیہ ،جوئے کی لت میں بھتیجی نے بوڑھے چچا کا قتل کر دیا،عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
بدھ 11 نومبر 2015 14:39
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) برطانیہ کی رہائشی خاتون نے جوئے کی لت میں اپنے بوڑھے چچا کا قتل کر دیا، خاتون کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 44 سالہ سوسان وارن جوئے میں 20000 یوروز ہارنے کے بعد اپنے چچا پیٹر کے گھر گئی، انہیں سیڑھیوں سے دھکا دیا اور گردن کو چاقو سے دبا کر قتل کر دیا۔
80 سالہ بوڑھے چچا کے بیٹے کو اپنے باپ کی لاش سیڑھیوں پر پڑی ملی۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بوڑھے چچا کی موت گردن دبانے سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق سوسان کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا بعد ازاں وارن کو قتل کی مجرمہ پا کے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ وارن نے اپنے چچا کو سیڑھیوں سے دھکے دیتے ہوئے کہا کہ جوئے میں پیسے ہارنے کی وجہ سے اس کی شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا اور اسے رہنے کے لیے جگہ چاہیے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.