وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں ” سی سپارک“ کا معائنہ کیا
بدھ 11 نومبر 2015 16:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں ” سی سپارک“ کا معائنہ کیا،وزیراعظم کو سمندر میں جاری سی پارک مشقوں پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پروزیراعظم نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف کے کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے پاک بحریہ کی جنگی مشق ” سی سپارک“ کاجائزہ لیا،بحیرہ عرب میں جاری مشقوں میں پاک بحریہ کے تمام یونٹس حصہ لے رہے ہیں، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دستے بھی جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاک بحریہ کی آبدوزیں، طیارے، میزائل بوٹس مشقوں کاحصہ ہیں۔(جاری ہے)
مشقوں کا مقصد گوادر بندرگاہ اور ملکی اقتصادی ترقی کو محفوظ بنانا ہے، ملکی تجارتی بندرگاہوں کو محفوظ بنانا بھی مشقوں کا مقصد ہے، مشقوں کامقصد درپیش سمندر خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔
مشقوں کے دوران ایئرفورس ، نیوی ،آرمی ایوی ایشن دستوں نے حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہیلی کاپٹرز،نگران طیاروں،ہیوی گنز،فری گیٹس، میزائل بوٹس، آبدوزوں ،توپ خانے ،میزائل ریموٹ گنز فائرنگ کی حربی مہارت کا مظاہرہ دیکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.