پنجاب کے شہروں کو محفوظ بنانے کے لئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا
چینی کمپنی پنجاب آئی ٹی بورڈ کو مختلف شہروں میں انٹی گریٹڈکمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سسٹم کے قیام میں تکنیکی معاونت فراہم کریگی
بدھ 11 نومبر 2015 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) پنجاب کے مختلف شہروں کو دہشت گردی اور جرائم سے محفوظ بنانے کے لئے حکومتِ چین کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روزچین کی سرکاری کمپنی سی ای ٹی سی انٹرنیشنل اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین ایک معاہدہ طے پا یا۔ معاہدے پر چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف اور چین کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ IIکے جنرل مینجر مسٹر تیان تاؤ بن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی موجودگی میں دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت سی ای ٹی سی کمپنی پنجاب آئی ٹی بورڈ کو پنجاب کے منتخب شہروں میں پولیس کے انٹی گریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سسٹم کے قیام میں ہر قسم کی تکنیکی و فنی معاونت فراہم کر ے گی۔ ڈاکٹر عمر سیف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ قبل ازیں لاہور پولیس کے لئے یہ نظام وضع کر چکا ہے جس کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کر دیا جاتا ہے اور وہ ایک اکائی کی طرح کام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.