سپریم کورٹ کا بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کا مقدمہ عام عدالت میں چلانے کا حکم
بدھ 11 نومبر 2015 22:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کا مقدمہ عام عدالت میں چلانے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے رہائشی خدائے نور کی درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے بجائے عام عدالت میں چلانے کا حکم دیا عدالت نے قرار دیا کہ غیرت کے نام پر کیا جانے والا ہر قتل دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہائیکورٹ کی تشریح مان لی جائے تو ہر آدمی قانون ہاتھ میں لے لے گا۔ ہر قتل کا کوئی نتیجہ ہوتا ہے اور ہر کیس سے خوف نہیں پھیلتا۔ ملزم خدائے نور نے دو ہزار چودہ میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے بھی سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.