مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ،فنی و ووکیشنل کے تمام اداروں کو ایک اتھارٹی تلے یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،فیکٹریوں میں فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی اپرنٹس شپ پر خصوصی توجہ دی جائے ،سٹیرنگ کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرے
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریفکا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
بدھ 11 نومبر 2015 22:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔فنی و ووکیشنل کے تمام اداروں کو ایک اتھارٹی تلے یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔فیکٹریوں میں فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی اپرنٹس شپ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
فنی اور ووکیشنل تربیت کے اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نصاب میں ضروری تبدیلیاں بھی کی جائیں ۔سٹیرنگ کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس کر کے سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ ہدایات بدھ کویہاں ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب میں معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اورکھپت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی و ووکیشنل تربیت کے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔آن جاب تربیت کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور ادارے سن لیں اب زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا،مجھے نتائج چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے فنی اور ووکیشنل تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے کی ترقی کیلئے سٹیرنگ کمیٹی فعال اور متحرک کردارادا کرتے ہوئے تیزی سے اقدامات اٹھائے۔میں خود بھی ہر ماہ باقاعدگی سے اس ضمن میں اجلاس منعقد کر کے پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔صوبائی وزراراجہ اشفاق سرور،محمد شفیق،عائشہ غوث پاشا،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام کی سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.