روسی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنا ہرگز نہیں،روسی صدر
کسی بھی دفاعی نظام سے بچ کر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت والا میزائل نظام لانے کا اعلان
جمعرات 12 نومبر 2015 13:20
سوچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ان کی کوششوں کا مقصد کسی دوسرے ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنا ہرگز نہیں ہے۔ روس کے سیاحتی مقام سوچی میں ہتھیار سازی کی صنعت سے وابستہ شخصیات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کے جاری منصوبوں کا مقصد فوج کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 90ء کے آخری اور 2000ء کے ابتدائی برسوں میں روس کی مسلح افواج اور دفاعی صنعت مالی مشکلات کا شکار رہی تھی جس کے باعث ان کی کارکردگی متاثر ہوئی اور وہ دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی ہیں۔روسی صدر نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کا کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے اور کسی کا مقابلہ کرنے یا اس سے آگے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.