پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ فائٹر جیٹ جے ایف 17 طیاروں کو خریدار مل گیا ٗمعاہدے پر دستخط
5 سالوں کے دوران چین کے ہتھیاروں کی برآمد میں 143 فیصد اضافہ ہوا ہے ٗرپورٹ
جمعرات 12 نومبر 2015 18:40
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ فائٹر جیٹ جے ایف 17 طیاروں کو خریدار مل گیا جب کہ خریداری کے معاہدے پربھی دستخط بھی ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرشو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔
معروف چینی اخبار چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں سینئر چینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپ آف چائنا (ایوک) اور پاکستان ایروناٹیکل کامپلکس کا نامعلوم خریدار سے جے ایف 17 فائٹر جہاز کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا جے ایف 17 جہاز کی فروخت کے حوالے سے حتمی معاہدہ کب ہوگا اور کتنے جہاز فروخت کیے جائیں گے ٗایوک ملٹری ایئرکرافٹ کے سیلز ڈویڑن کے ہیڈ لوئی یو نے بتایا کہ دبئی ایئر شو کے دوران کئی ممالک نے جے ایف 17 جہاز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.