گندم کی بہتر پیداوار ، فیصل آباد کے دومراکز کے 16کاشتکاروں میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کی تقریب
جمعرات 12 نومبر 2015 19:50
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) گندم کی بہتر پیداوار کے لیے تحصیل فیصل آباد کے دومراکز فیصل آباد اور ڈھڈی والا کے 16کاشتکاروں میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل آباد رافعہ حیدر تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رافعہ حیدر نے کہا کہ50کلوگرام بیج کی یہ ایک بوری ایک ایکڑ زمین کے لیے کافی ہے اورحکومت ہرکسان کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے4بوری بیج مفت فراہم کررہی ہے ۔
گلیکسی 2013وارئٹی کے اس بیج کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ تمام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے۔حکومت کی طرف سے یہ بیج مفت فراہم کیا جارہا ہے آئندہ سال آپ اس کی کاشت کرکے دیگر زمینداروں کو گندم کے ریٹ پر بیج فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اس طرح آئندہ 3سے 5سال تک پورے ضلع کے کاشتکاروں کے پاس ہر قسم کی بیماریوں سے پاک یہ بیج پہنچ جائے گا۔(جاری ہے)
چوہدری عبدالحمید ایگزیکٹو آفیسر زراعت(توسیع ) فیصل آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کی پانچ تحصیلوں کے 801گاؤں کے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کی بنیادپر گندم کا مفت بیج فراہم کیا جارہا ہے جو کہ مرحلہ وارتحصیل کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کے لیے جو پیکیج اور سہولیات فراہم کی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فراہم کی جارہی ہیں ۔ تقریب سے مسلم لیگ کے ایم این اے ڈاکٹرنثار احمد نے بھی خطاب کیا اور کاشتکاروں کے مسائل سنے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.