آصف علی زرداری کی پی ایس67 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوارکوجیتنے پر مبارکباد
جمعہ 13 نومبر 2015 19:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ایس-67 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی کے جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
(جاری ہے)
اپنے تہنیتی پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوراحمد بھرگڑی کی جیت ان کے حلقے کے عوام کی جانب سے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔
سابق صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوراحمد بھرگڑی اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوراحمد بھرگڑی کی جیت کارکنوں اور پارٹی کے مقامی عہدیداروں کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.