پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا
جمعہ 13 نومبر 2015 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک اور شاہکار تعمیر کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا‘پنجاب حکومت لاہور میں 36بلین روپے کی لاگت سے شہریوں کی تفریح کیلئے ڈزنی لینڈ کی طرز پر ایک شاندار پارک بنانے جارہی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور کے کمشنر عبداﷲ سنبل ،ہوٹری کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میاں محمد شکیل اور چینی کمپنی کے چیئرمین جن منگ نان کے درمیان گزشتہ روز اس معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں ،جس کے مطابق چینی کمپنی یہ پارک تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کرے گی ۔
معاہدے کے مطابق چینی کمپنی دیگر قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ہمراہ پنجاب حکو مت کی جانب سے فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازموں کیلئے سندر ورکرز ویلفیئرز کمپلیکس فیز 1منصوبے کیلئے بولی میں حصہ بھی لے گی جو کہ 7.78بلین روپے سے مکمل کیا جائے گا ۔جس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ سکول ،مسجد ،پارک اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے چیزیں تعمیر کی جائیں گی ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.