بلاول بھٹو زرداری کو لیڈر بنانے کا مشورہ دینے والے پہلے خود لیڈر بن کے دکھائیں پھر کسی کو مشورہ دیں، عمران خان سے اپنا گھر اور جماعت تو نہیں سنبھل سکتی اورچلے ہیں بڑی جماعت کے لیڈر کوسیاست سکھانے
سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو کا عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار
جمعہ 13 نومبر 2015 22:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیراطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو لیڈر بنانے کا مشورہ دینے والے پہلے خود لیڈر بن کے دکھائیں پھر کسی کو مشورہ دیں، عمران خان سے اپنا گھر اور جماعت تو نہیں سنبھل سکتی اورچلے ہیں بڑی جماعت کے لیڈر کوسیاست سکھانے ۔جمعہ کو اپنے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آمر کے حمایتی عمران خان کی جانب سے سندھ کے عوام کو کیڑا کہنے کی مذمت کرتے ہیں ، ماضی میں آمر مشر ف نے سندھ کے عوام کو جاہل کہا تھا اور آج اس کے بڑے حامی عمران خان عوام کو کیڑ ا بول رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کے عوام کو غلامی سے آزاد ی دلانے کا مشورہ اپنے پاس رکھیں انھیں شاید یہ یا د نہیں کہ یہی سندھ کی عوام تھی جس نے ملک آزاد کرایا تھا ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنے شاہ محمود قریشی کو مشورہ دیں کہ وہ اپنے لوگوں سے قدم بوسی نہ کرائیں ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ کسی اور نے نہیں آمروں اور اس کے حواریوں نے ڈالا ۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کے عوام کو نہیں خود کو اپنی ناکامی پر سنبھلنے کی ہمت دیں ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان بھلے سندھ بھر کا دورہ کرلیں انھیں مہمان نوازی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ سے اب راون کا دور ختم ہوگیا ہے اسلئیے آمروں اور انکے حواریوں کا گٹھ جوڑ پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.