حکمرانوں کی بیڈ گورننس پر عوام فوج اور عدلیہ بھی دلبرداشتہ ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
جمعہ 13 نومبر 2015 22:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) بانی تحریک مہاجر صوبہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بیڈ گورننس پر عوام ، فوج اور عدلیہ سمیت تمام ادارے پریشان ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومت جمہوریت کے نام پر لوٹ مار ، کرپشن ، جرائم پیشہ افراد، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں کی سرپرستی کررہی ہے جس کے باعث آپریشن ضرب عضب میں دی جانے والی قربانیوں کے ثمرات ضائع ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن)اور صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ عوام کو ان کے حقوق دینے کے بجائے حکمران جمہوریت کے پردے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد متزلزل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی عوام نے ان کرپٹ حکمرانوں ، بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز ، چائنا کٹنگ میں ملوث بدمعاشوں کا احتساب نہیں کیا اور انہیں اسی طرح لوٹ مار کی اجازت دی جاتی رہی تو پھر بالعمول پاکستان اور بالخصوص سندھ میں عوام کو غلامی ، پستی ، تنگ دسی اور بدحالی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.