داڑھی سے متعلق مولانا طارق جمیل کے جواب نے سابق صدر پرویز مشرف کو لاجواب کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 19:33

داڑھی سے متعلق مولانا طارق جمیل کے جواب نے سابق صدر پرویز مشرف کو لاجواب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے داڑھی سے متعلق سوال پر مولانا طارق جمیل کے جواب نےان کو لاجواب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک مجمع میں خطاب کرتے ہوئے ماضی کے ایک قصے کے متعلق بتایا کہ ایک مرتبہ صابق صدر پرویز مشرف نے انہیں صبح کے ناشتے پر دعوت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رپویز مشرف نے ان سے سوال کیا کہ آپ جیسے ذہین انسان کو تو کوئی ڈاکٹر ہونا چاہیئے تھا، لیکن آپ نے یہ داڑھی کیوں رکھی اور امامہ کیوں اوڑھا ہوا ہے؟ اس کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ صدر صاحب ڈاکٹر کو ملک میں بہت سے ہیں لیکن آپ نے ان کی بجائے مجھے ملاقات کی دعوت دی اور وہ بھی میری اس داڑھی ہی کی وجہ سے۔

مولانا کے اس جواب پر سابق صدر اس وقت لاجواب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :