کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھریلوں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر باپ نے 11 ماہ کی بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا۔باتھ روم میں صابن نہ ہونے کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے بیوی اور بچی پر تشدد کیا ،ملزم عامر

اتوار 22 نومبر 2015 17:02

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھریلوں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھریلوں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر باپ نے 11 ماہ کی بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا، پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عامربیٹی کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے 11 ماہ کی بچی کو تشدد کرکے مار ڈالنے کے جرم میں اس کے باپ عامر کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عامر نے دوران تفتیش اپنے جرم کاعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

11 ماہ کی بچی ماہ نور کے قتل میں ملوث باپ نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے اور مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر کا گزشتہ روز باتھ روم میں صابن نہ ہونے کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے بیوی اور بچی پر تشدد کیا تھا۔دوسری جانب ملزم کا موقف ہے کہ وہ جب کام سے گھر آیا تو اسکی بچی مردہ حالت میں تھی ،اس کی بیوی نفسیاتی مریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :