نریندر مودی کی حقیقت پوری دنیا پر واضح ہوچکی ہے، اس کی انتہاپسندی کے خلاف بھارت کے عوام بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،این اے118میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دوبارہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی

وزیردفاع ،پانی و بجلی خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیردفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حقیقت پوری دنیا پر واضح ہوچکی ہے مودی کی انتہاپسندی کے خلاف بھارت کی عوام بھی اٹھ چکی ہے وہ وزیراعظم بنے مگر اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔

(جاری ہے)

این اے118میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دوبارہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی۔

وہ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ترکی اورروس کے معاملے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے راستے تبدیل ہونگے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے یہ امن کرکٹ کے ذریعے آئے تو اچھی بات ہے پاکستان کرکٹ بورڈ ہی بھارت کے ستاتھ کرکٹ کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرسکتاہے۔