مریم علی حسین کو پاکستان کے بعد بالی ووڈ فلم بھی مل گئی
جمعرات 26 نومبر 2015 12:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) مریم علی حسین کو پاکستان کے بعد بالی ووڈ فلم بھی مل گئی۔معروف مصنف اورہدایتکارناصر ادیب نے اپنی فلم ”بریکنگ نیوز“ میں مرکزی کردار میں سائن کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے فلم سائن ہوچکی ہے۔فلم کانام اور کاسٹ میں شامل فنکاروں کے نام جلد ہی منظر عام پرلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں مریم علی حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔
مختلف پروگراموں میں ڈانس پرفارمنسز اور خصوصاً ’ ’خبردار، نقالوں سے ہوشیار“ کا حصہ بن کرایک منفرد پہچان ملی۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے ایک طرف پاکستانی فلم میں کام کی آفرہوئی تو دوسری جانب بالی ووڈسے بھی مجھے مرکزی کردارمیں فلم کے لیے سائن کر لیا گیا۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں تمام معاملات طے پاچکے ہیں، لیکن اس حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا، فلم پروڈکشن کمپنی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے کافی آفرزہوچکی ہیں جب کہ 2بالی ووڈ فلمیں اسکرپٹ پسند نہ آنے اور بولڈ مناظر کی وجہ سے پہلے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کسی ایسے پروجیکٹ کی تلاش میں تھی جس میں کام کرکے مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔مریم علی نے بتایا کہ نئی فلم انڈرورلڈ مافیا پربنائی جائے گی اور یہ ایکشن فلم ہو گی۔ جہاں تک فلم کے میوزک کی بات ہے توبالی ووڈ فلموں کی کامیابی میں ہمیشہ ہی میوزک اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اس فلم کے میوزک پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ مریم علی حسین نے مزید بتایاکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے فٹنس پرخاص توجہ دے رہی ہوں جب کہ رقص کی تربیت کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.