لاہور، دبئی سے لائے گئے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

مقابلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے

جمعرات 26 نومبر 2015 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقے مَلِک پارک میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے بانی رکن ہارون بھٹی سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ملزمان کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئیپولیس کے مطابق دبئی سے گرفتار کرکے لاہور لائے گئے کالعدم لشکر جھنگوی کیدہشت گرد ہارون بھٹی کی نشاندہی پر ملک پارک میں ایک مکان پر چھاپا مارا گیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ہارون بھٹی مارا گیا جبکہ 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے مکان میں موجود 3 دہشت گرد عمیرندیم ، عمر اور نعمان ہلاک ہوگئے۔