شیوسینا نے عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام مقرر کردیا
عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 13:42
لدھیانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا مسلم دشمنی میںآ خری حد تک پہنچ گئی‘ بالی ووڈ سٹار عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام رکھ دیا۔ ان دنوں عامر خان فلم دنگل کی شوٹنگ کے لئے لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں اس دوران ان کی جان کے درپے شیو سینا کے رہنماؤں نے عامر خان کو تھپڑ مارنے کا ایک لاکھ روپے انعام رکھ دیا۔
شیو سینا رہنماؤں کی طرف سے ہوٹل کے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ عامر خان کو تھپڑ مارو اور ایک لاکھ روپے کا انعام حاصل کرو۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعلان لدھیانہ میں ہوٹل ایم بی ڈے ریڈیسن بلیو کے باہر شیو سینا کے احتجاج کے دوران کیا گیا، جہاں عامر خان ٹھہرے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
احتجاج کے دوران شیو سینا کے کارکنوں نے مبینہ طور پر اداکار کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان کی تصاویر جلائیں۔
شیو سینا پنجاب کے چیئرمین راجیو ٹنڈن نے دعویٰ کیا، "جو بھی شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہر تھپڑ کے انعام میں ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ہم ہوٹل کے مینیجر، ملازمین اور عامر خان کی فلم کی ٹیم کو بھی یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ عامر خان کو تھپڑ ماریں اور ہم سے ایک لاکھ روپے حاصل کریں، کوئی بھی باہمت اور محب الوطن شخص جو لدھیانہ میں عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہماری جانب سے ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.