کراچی، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کسی قسم کا نوٹس نہیں لے رہا ،نجیب اﷲ نیازی
جمعرات 26 نومبر 2015 19:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن وصدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن پاکستان نجیب اﷲ خان نیازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کسی قسم کا نوٹس نہیں لے رہا ،ثابت ہو رہا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن کو ہدایات دیں جاچکی ہوں کہ کراچی میں پی پی پی اور ان کی حلیف جماعتوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی جتنی بھی دھجیاں اڑائی جائیں ، اس پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہ لیا جائے۔
پی پی پی سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے سرکاری گاڑیوں پر پارٹی کے جھنڈے لگا کر سالوں سے روکے گئے کاموں پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، پی پی پی جواب دے کہ اگر وہ عوام سے اتنے مخلص تھے تو کئی عشروں سے محروم علاقوں میں ترقیاتی کام کیوں نہیں کرائے ۔(جاری ہے)
کراچی کی عوام امن کے ساتھ اپنے علاقوں میں خوفزدہ پی پی پی کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر مسلم لیگ ن مبارکباد دے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے گھبرا کر کئی عشروں بعد عوام سے چھپے ہوئے زکوۃ چور اور عوامی فنڈ میں خرد برد کرکے کاغذی منصوبے بنانے والے اپنے بلوں سے باہر نکل کر عوام کو بے وقوف بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن کراچی کی باشعور عوام ان کی چالبازیوں کو سمجھ چکی ہے کہ سالوں سے علاقوں کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھ کر ووٹ حاصل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن اس مذموم سازش کو عوام بھرپور طریقے سے ناکام بنا دیں گے، الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے میں بے بس نظر آتا ہے تو پھر بھلا شفاف الیکشن کس طور کرا پائے گا۔
الیکش کمیشن کا کردار مشکوک ہوچکا ہے وہ جب اپنے ضابطہ اخلاق کی پابندی ہی نہیں کراسکتا تو دھاندلی و غیر جانبدار الیکشن کرانا ، الیکشن کمیشن کے بس کی بات نہیں ہے۔پی پی پی سرکاری ملازمین اور عوام کو بلیک میل کر رہی ہے ، اسکول ٹیچرز جو کہ پولنگ کے دن ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے انھیں بلیک میل کیا جارہا ہے اس کا مظاہرہ گورنر ہاؤس کے سامنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹیچرز کے خلاف پولیس تشدد جیسا بہمیانہ اقدام ہے کہ سرکاری ملازمین کو مجبور کیا جارہا ہے کہ جس طرح اندروں سندھ میں الیکشن کمیشن کو فالج زدہ کیا گیا کراچی میں بھی مفلوج کرکے من پسند نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔الیکشن کمیشن پی پی پی کی جانب سے بے قاعدگیوں اور انتخابی دھاندلیوں کی منصوبہ بندی ، سرکاری مشینری کا پارٹی استعمال اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کارکنان کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے اور اپنی غیر جانبداری ثابت کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.