سکاؤٹنگ نوجوانوں کی کردار سازی اور جسمانی و دماغی نشوونما میں اہم کردار اداکرسکتی ہے
صدر ممنون حسین کی روز اسکاؤٹس لیاری کراچی سے آئی طالبات سے ملاقات میں بات چیت
جمعرات 26 نومبر 2015 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سکاؤٹنگ نوجوانوں کی کردار سازی اور جسمانی و دماغی نشوونما میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں روز اسکاؤٹس لیاری کراچی سے آئی ہوئی طالبات سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔وفد کی قیادت راحیلہ حمید خان درانی کر رہی تھیں۔
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ روز گروپ نوجوان طالبات کو ایسے مواقع فراہم کرلے گا جس سے وہ نہ صرف پراعتمادمحب وطن شہری کے طور پر ابھریں گی بلکہ اپنے گھر اور معاشرے میں بھی بخوبی اپنی ذمہ داریاں نباہ سکیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ روز اسکاؤٹس گروپ کی طالبات لیاری میں اور ملک میں خواتین کی تعلیم اور صحت کا پیغام عام کریں۔(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے زور دیا کہ اسکاؤٹس ملکی یکجہتی اور امن کے فروغ کے لیے کام کریں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسکاؤٹنگ کے دوران ہونے والے تجربات کا ایک دوسرے سے تبادلہ بھی ضروری ہے۔ صدر مملکت نے تعلیی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تحریک میں مددگار اور معاون ثابت ہوں۔اس موقع پر صدر مملکت نے تمام اسکاؤٹس کو انسانیت کی خدمت کرنے پر سراہا۔ صدر مملکت نے پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے ان کی سرپرستی جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.