صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا گیا
جمعرات 26 نومبر 2015 22:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی ،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیااوراس ضمن میں پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا گیا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید بہادری اورجرأت کی علامت تھے ۔
انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کرایا ۔شجاع خانزادہ نے وطن عزیز پر جان نچھاور کی ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار پوری قوم کی بیٹی ہے ،جس قوم کی مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.