وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان دُرانی پر بم دھماکے میں بال بال بچ گئے ،ایمبولنس گاڑی بم کا نشانہ بن گئی ، 2افراد جاں بحق ، 2افراد زخمی ، صدر مملکت، وزیراعظم ‘وزیر داخلہ ، عمران خان اور دیگر کی بم حملے کی شدید مذمت
دُرانی تقریر ختم کرکے گاڑی میں جلسہ گاہ سے نکلنے لگے تودھماکہ ہوگیا، ایمبولینس ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بن کر ہوا میں اُچھل گئی،ہلاک ہونے والوں میں ایک اردلی اور موٹر سائیکل سوارشامل ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا
جمعرات 26 نومبر 2015 23:11
بنوں/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان دُرانی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ،بال بال بچ گئے ،ایمبولنس گاڑی بم کا نشانہ بن کر اردلی سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ وفاقی وزیر بلٹ پروف گاڑی میں ہونے پردھماکے میں محفوظ رہے، صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم نواز شریف ‘وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اکرم درانی جمعرات کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان کے چچا ملک نواب خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کررہے تھے اس سلسلے میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع نرمی خیل بکاخیل میں شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان دُرانی کوخصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی جلسہ میں وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی اپنے چچا زاد ایم پی اے اعظم خان دُرانی،ملک احسان خان کے ہمراہ شرکت کی جلسہ میں بنوں کے ضلعی اور تحصیل کونسلروں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی تقریر ختم کرکے جب رخصت ہوکر گاڑی میں بیٹھ گئے اور جلسہ گاہ سے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکلے ہی تھے کہ اُن کی گاڑی گذرتے ہی دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اُن کی گاڑی کے پیچھے جانیوالی ایمبولینس گاڑی نشانہ بن کر ہوا میں اُچھل گئی دھماکے کے نتیجے میں ایمبولینس گاڑی میں سوار ہسپتال اردلی احسان نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے اور گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایمبولینس گاڑی کے ڈرائیور راؤف اوردوسرا اہلکار شیرین نشانہ بن کر زخمی ہوگئے موقع پر موجود پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ طلب کرلیا جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں پہنچایا تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.